اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد اشرف غنی نے طلوع ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان، امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد طالبان اور دیگر گروہ ملک کو اپنے کنٹرول میں نہیں لے پائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں امریکیوں کے پانچ چھوٹے اڈے ہیں جو ان کے نکلنے کے بعد افغان فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار امریکی فوجی افغانستان سے باہر جائیں گے تاہم ان کے انخلا کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے چلے گئے تو طالبان چھے مہینے سے بھی کم وقت میں پورے افغانستان پر قبضہ کرلیں گے۔ اس وقت افغانستان کے بعض علاقوں میں طالبان پوری طرح سرگرم ہیں۔
/129
24 اگست 2019 - 07:03
News ID: 970943
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز امریکہ کے زیرکمان غیرملکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد ملک کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔